انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک، 65 لاپتا

65 missing in floods and landslides after torrential rains

جکارتہ: انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کے واقعات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے جس میں اب تک 84 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور 65 افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزار وں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی بُری طرح متاثر ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

READ  بی بی سی نے ٹرمپ کی تقریرکی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی، معاوضہ دینے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں