بنگلادیش پریمیئر لیگ: پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے

Bangladesh Premier League

بنگلا دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے ۔

پاکستان کے بیشتر کرکٹرز کو بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا اور کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ صاحبزادہ فرحان ، محمد نواز ، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

احسان اللہ اورحیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں ہیں جب کہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی طرف سے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

READ  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں