وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

Small plane crashes in central Mexico

وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جو ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے اڑان بھری تھی۔

حکام کے مطابق طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، اس دوران ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث علاقے سے تقریباً 130 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

طیارے کی لینڈنگ کے دوران گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔

READ  ایران جنگ کے برطانیہ پر اقتصادی اثرات، شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں