کینبرا: بونڈی بیچ کے حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق فلپائن امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا میں بونڈی بیچ حملے میں ملوث ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا جب کہ حملہ آورکا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے فلپائن گیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی جس کے بعد دونوں 28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آورداعش کےنظریات سےمتاثرتھے، دنیاداعش کی انتہاپسندی، نفرت انگیزنظریات سےدوچارہے۔
علاوہ ازیں پولیس کمشنرنیوساؤتھ ویل کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی کارسےدیسی ساختہ بم،داعش کےدوجھنڈےملے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔






تبصرے بند ہیں