آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

Australia announces playing XI for third Ashes Test

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ نیتھن لیون بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
اس کے علاوہ مائیکل نیسر اور برینڈن ڈوگٹ پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے اور عثمان خواجہ کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

عثمان خواجہ پہلے پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اب وہ مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا،پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

READ  جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں