تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

Attack on metro station in Taiwan's capital Taipei, 9 people injured

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک سب وے اسٹیشن پر دھواں چھوڑنے والے بم پھینکنے اور بعد ازاں مسافروں پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

تائیوان کے سرکاری خبر رساں ادارے سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حملے کے باعث اسٹیشن میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تائیوان کے وزیرِاعظم چو جنگ تائی نے فیس بک پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ آور کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے حملے کے بعد خودکشی کرلی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  دبئی پولیس نے گم ہونیوالا لاکھوں ڈالر کے ہیروں سے بھرا بیگ مالک کو کس طرح واپس دلوایا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں