مئیر نیویارک ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن مستعفی

Key member of New York Mayor Zahran Mamdani's new administration resigns

نیویارک کے مئیر ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا مستعفی ہوگئیں۔

کوسٹا نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی یہود مخالف پوسٹ سامنے آنے پر اٹھایا۔

کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سن 2000 اور 2012 کے دوران کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر افسردہ ہیں، یہ پوسٹ اینٹی ڈیفے میشن لیگ نے شئیر کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوسٹ اس چیز کی ترجمان نہیں جو وہ خود بحیثیت یہودی بچوں کی ماں کے طور پر ہیں۔

کوسٹا کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم ظہران ممدانی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

READ  ٹرمپ کی ہر ممکن پروموشن کے باوجود اہلیہ میلانیا کی بائیوگرافی ریلیز سے پہلے ہی فلاپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں