ایران نے اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملےکا خدشہ ظاہر کردیا

Iran fears another attack by Israel

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایک اور ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خیرمقدم نہیں کرتا، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری طرح دفاع کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچاؤ کا بہترین راستہ یہی ہے کہ اس کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ماضی کے جارحیت کے نقصانات کو بھر چکے ہیں، اگر وہ ماضی کا ناکام تجربہ دہرانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی بہتر نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو یقین ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کر رہا ہے، رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران پر حملے کے معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔

READ  امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت : امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں