پنسلوینیا : نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Explosion at nursing home, 2 dead, several missing

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث نرسنگ ہوم کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حکام نے واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ متعدد لاپتہ تاحال ہیں۔

گورنر پنسلوینیا نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقامی ریسکیو اداروں، عملے اور شہریوں نے فوری طور پر بزرگ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

دھماکے کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت نرسنگ ہوم کو گیس اور بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی تاکہ ریسکیو اہلکاروں اور قریبی رہائشیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

حکام نے ابتدائی تحقیقات میں گیس لیکیج کو دھماکے کی وجہ قرار دیا تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

READ  صدر ٹرمپ 6 اپریل کی ڈیڈلائن سے قبل ایران سے ڈیل چاہتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں