پاکستان کے لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے تقریب کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ماہین خان کی حال ہی میں مایوں اور نکاح کی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔
نکاح اور مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس پر صارفین کی جانب سے ماہین خان کو بھارتی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم ماہین خان بھی تنقید پر چپ نہ رہیں اور ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی زندگیوں میں دخل دینا بند کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنوں یا چائنیز یا افغانستانی لباس پہنوں، جو مرضی پہنوں، میری شادی ہے آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔






تبصرے بند ہیں