امریکی ریاست نیو جرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص ہلاک

Two helicopters collide in New Jersey

امریکی ریاست نیوجرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔

پولیس نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

READ  اسرائیلیوں پر زندگی تلخ ہو جائے گی، اب انکو بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں