شام میں پولیس پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Suicide attack on police in Syria

شام کے شمالی شہر حلب میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

شامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

READ  حماس اسرائیل مذاکرات کا دوسرا دور، تنظیم نے جنگ کے خاتمے کی ضمانت مانگ لی، بات چیت آج بھی جاری رہےگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں