اٹلی: 30 برس میں پہلی بار بچے کی پیدائش

First baby born in 30 years

انسانوں سے زیادہ بلیاں رکھنے والے اٹلی کے ایک گاؤں میں 30 سال بعد بچے کی پیدائش نے دنیا کی تمام توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

پیگلیارا ڈی مارسی نامی یہ گاؤں گِری فالکو کی پہاڑی کی ڈھلان پر واقع ہے۔ گزشتہ متعدد برسوں میں یہ جگہ کئی لوگ چھوڑ کر جا چکے ہیں اور اس گاؤں کی آبادی بتدریج گرتی رہی ہے۔

آج کی تاریخ میں اس کی تنگ گلیوں میں بلیاں مزے سے گھومتی ہیں، گھروں میں بلا جھجھک داخل ہوجاتی ہیں اور پہاڑ پر بنی پتھریلی دیواروں پر آرام کرتی رہتی ہیں۔

رواں برس مارچ میں 30 سال میں پہلی بار گاؤں نے بچے کی پیدائش کی خوشیاں منائیں جس سے برسوں سے موجود سناٹا ٹوٹ گیا۔

لارا بُسی ٹرابکو اس گاؤں میں تین دہائیوں میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔ چونکہ اس گاؤں میں برسوں سے کوئی ولادت نہیں ہوئی اس لیے لارا نے جلد ہی سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

بچی کی ماں نے بتایا کہ وہ لوگ جن کو اس گاؤں کا علم نہیں تھا اب صرف لارا کی وجہ یہاں پر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نو ماہ کی عمر میں ان کی بیٹی کافی مشہور ہوگئی ہے۔

READ  سانپ سے ڈسے ہوئے شخص سانپ کو جیکٹ میں لپیٹ کر اسپتال پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں