وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے: اپوزیشن سیاستدان وینزویلا

Time has come for a popular government in Venezuela

وینزویلا کی اپوزیشن سیاستدان اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریہ کورینا نے صدر نکولس مدورو کی گرفتاری پر کہا کہ وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے۔

انٹرنیٹ پر وینزویلا کے عوام کے نام کھلے خط میں ماریہ کورینا نے اپوزیشن لیڈر ایڈمنڈو گونزالیز کی ملک کے نئے لیڈر کے طور پر حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ مدورو کو اب بین الاقوامی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا اب وینزویلا میں امن ہوگا، سیاسی قیدی رہا کیے جائیں گے، 2024 کے انتخابات میں حقیقی کامیابی گونزالیز نے حاصل کی تھی۔

ماریہ کورینا کا کہنا تھا کہ گونزالیز انہیں فوری طور پر اپنی آئینی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مدورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔

READ  امریکی شہریوں کی بڑی تعداد وینزویلا پر حملے کی مخالف، سروے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں