چین: واش روم میں سگریٹ پینے والوں سے نمٹنے کیلئے انوکھا اقدام

Unique initiative to deal with smokers in washrooms

چین میں واش روم کے ایسے دروازے نصب کیے گئے ہیں جو سگریٹ کے دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں۔

شینژین نامی شہر کے ضلع لوہوں میں موجود شوئیبی انٹرنیشنل سینٹر میں مردوں کے ریسٹ روم ہدایت لکھی گئی ہے کہ واش روم میں سگریٹ نوشی گلاس کو شفاف کر دیتی ہے۔

واش روم میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد چینی شاپنگ سینٹر نے واش روم میں ایسے دروازے نصب کر دیے جو دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں یعنی ان کے پار دیکھا جا سکتا ہے۔
شاپنگ سینٹر کے ایک ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے ماضی میں واش روم میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں پر جرمانے عائد کیے یہاں تک کہ کچھ پر وقتی پابندی بھی لگائی۔

ایک واش روم میں یہ انتباہ بھی لکھا ہوا پایا گیا کہ سگریٹ نوشی کی طلب کو اس وقت تک روکیں جب تک انٹرنیٹ پر مشہور نہ ہونا چاہیں۔ یہ آئیڈیا ممکنہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرانے کے لیے ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کو انتہائی نامناسب حالت عکس بند کیا جا سکتا ہے اور وہ فوٹیج آن لائن شیئر کی جا سکتی ہے۔

READ  بھارت: شوہر موٹرسائیکل پارک کرتا رہ گیا، نئی نویلی دلہن دوسرے شخص کے ساتھ چلی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں