اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے

Court orders cutting down trees causing pollen allergy

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ کر مقامی درختوں کی شجر کاری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔

سی ڈی اے کی طرف سے جاری کیے گئے ٹینڈر میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے اسلام آباد میں پولن الرجی کا باعث بننے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کو کاٹ کر ان کی جگہ ماحول دوست مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کا ٹھیکا دیا گیا تھا، اس نے 3 سے 4 ایکڑ پر جنگلی شہتوت کے ساتھ وہاں لگے تمام درخت کاٹ دیے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تقریباً چار ایکڑ کا ٹکڑا ہر درخت سے خالی کر دیا گیا، ٹھیکیدار نے یہ کٹائی بغیر مارکنگ اور شناخت کے کی ہے۔

READ  پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں