امریکی شہریوں کی بڑی تعداد وینزویلا پر حملے کی مخالف، سروے

Large number of US citizens oppose attack on Venezuela

وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکیوں کے رائے سامنے آگئی جس میں ایک بڑی تعداد نے حملے کی مخالفت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکی وینزویلا پر امریکی حملے کے حامی ہیں جبکہ 72 فیصد امریکیوں کا خدشہ ہے کہ امریکا وینزویلا میں حد سے زیادہ ملوث ہو جائے گا۔

سروے کے مطابق 65 فیصد ری پبلکن وینزویلا میں امریکی آپریشن کے حامی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ شرح 11 فیصد اور آزاد ووٹرز میں 23 فیصد ہے۔
دوسری جانب مادورو کے بعد وینزویلا کی قیادت کے لیے حکومت کے وفادار عناصر میں سب سے موزوں افراد سے متعلق سی آئی اے نے رپورٹ صدر ٹرمپ کو پیش کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قیادت کے لیے موزوں افراد میں وینزویلا کی قائم مقام صدر Delcy Rodriguez کا نام بھی شامل ہے۔

یہ افراد وینزویلا میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے سب سے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔

READ  قبضےمیں لیے گئے روسی بحری جہاز کے عملےکو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: وائٹ ہاؤس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں