عمران خان کی ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی جاری رہی تو انکی پارٹی اور پختونخوا حکومت کو نقصان پہنچےگا: رانا ثنا

If Imran Khan's policy of confrontation with the state continues

وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی جاری رکھی تو اُن کی پارٹی اور خیبر پختونخوا حکومت کو نقصان پہنچے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر ہی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے رویے کو دیکھیں تو وہ کبھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

ادھر پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں ، سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی اسے مانیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آتی ہے وہ میٹنگز میں نہیں ہوتی۔

READ  رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانی وفات پاگئے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں