مقبوضہ بیت المقدس میں ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھادی

Driver drives speeding bus into Orthodox Jewish

مقبوضہ بیت المقدس میں ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس یہودیوں پر چڑھانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ آرتھوڈوکس یہودی فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

آرتھوڈوکس یہودیوں کی جانب سے ٹریفک بلاک کی گئی اور بسوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ پولیس پرانڈوں کی بارش کی گئی اور کچرے کے ڈبے بھی جلائے گئے۔

READ  امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً ختم کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں