امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

2 people injured in shooting by federal agents in the US city of Portland

امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور مرد کو گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئس حکام نے خاتون اور مرد کو گولی مار دی جس کے بعد دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق اہلکار نے اپنے دفاع میں دونوں افراد پر فائرنگ کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اہلکار نے منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

READ  ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں