اماراتی ٹرین سروس کا چند ماہ میں آغاز، 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کریگی

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں موجودہ سال قومی مسافر ریل نیٹ ورک کا آغاز ہونے جارہا ہے جو اماراتی ریاست کے 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کردے گی۔

ٹرین سروس “ الاتحاد ریل” نیٹ ورک ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ کو آپس میں منسلک کرے گا جب کہ ابوظبی اور شارجہ کے دور دراز علاقوں تک بھی ریل سروس فراہم کرے گا۔
اتحاد ریل کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ اور شارجہ کے دور دراز صحرائی علاقوں تک ٹرین سروس مسافروں کو پہنچائے گی۔

ابوظبی کے ٹرین اسٹیشنز السلع — سعودی عرب کی سرحد کے قریب اور ابوظبی شہر سے تقریباً 350 کلومیٹر دور، الذہ — ساحلی شہر، ابوظبی سے تقریباً 250 کلومیٹر، المرفأ — ساحلی علاقہ جو ابوظبی سے تقریباً 230 کلومیٹر ہے۔
اسی طرح مدینۃ زاید — الظفرہ کا انتظامی مرکز، ابوظبی سے تقریباً 160 کلومیٹر، مزیرعہ — لیوا اویسس کے قریب جب کہ ابوظبی سے تقریباً 220 کلومیٹر، شارجہ کے اسٹیشنز سمیت الفایہ — اندرونی صحرائی علاقہ جو شارجہ شہر سے تقریباً 60–70 کلومیٹر اور الذید — زرعی شہر اور یہ بھی شارجہ شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے۔

یہ ریل سروس جدید سہولتوں سے لیس ہوگی جس میں انٹرنیٹ ( وائی فائی )، موبائل چارجر اور 400 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

اتحاد ریل سروس کے ذریعے شہروں کے درمیان سفر زیادہ تیز، محفوظ اور ٹریفک پر دباؤ کم ہونے کا امکان ہے۔

READ  یورو ویژن 2026 :اسرائیل کو شرکت کی اجازت، اسپین سمیت متعدد ممالک احتجاجاً دستبردار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں