روس: ماسکو میں رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری

Moscow experiences fifth heaviest snowfall

روس کے دارالحکومت میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی فٹ برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو میں رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری ہوئی اور ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر معمولات زندگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

READ  امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے: عباس عراقچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں