کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

Fog in various areas of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح سویرے دھند کا راج رہا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند ریکارڈ کی گئی جہاں اسکیم 33 اور ملیر میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی۔
دھند کی وجہ سے صبح سویرے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے، دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دوسرا نمبر رہا جہاں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 218 ریکارڈ کی گئی ہے۔

READ  این آئی سی وی ڈی میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں