کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح سویرے دھند کا راج رہا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند ریکارڈ کی گئی جہاں اسکیم 33 اور ملیر میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی۔
دھند کی وجہ سے صبح سویرے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے، دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دوسرا نمبر رہا جہاں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 218 ریکارڈ کی گئی ہے۔





تبصرے بند ہیں