12 افراد کا ایک منٹ تک غبارے ہوا میں اڑانے کا ریکارڈ

سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے 11 افراد کے ساتھ مل کر ایک منٹ تک ہوا میں سب سے زیادہ غبارے رکھنے ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سالٹ لیک سٹی میں منعقد ہونے والے ایک ٹریڈ شو میں ریکارڈ بنانے والی ٹیم کی سربراہی کی اور ایک منٹ تک 25 غباروں کو زمین پر نہ لگنے دینے کی کوشش کی۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ریکارڈ بنانے کی کچھ کوششیں بہت آسان ہوتی ہیں اور کچھ بہت مشکل۔
انہوں نے بتایا کہ 12 لوگوں کی ٹیم میں ریکارڈ صرف اس وقت قائم ہوتا ہے جب تمام افراد درست کارکردگی دکھاتے ہیں، بیک وقت اور مکمل دورانیے کے لیے۔

ٹیم نے ایک منٹ تک 25 غباروں کو زمین نہ لگنے دے کر ریکارڈ قائم کیا۔

READ  بابا وانگا کی دہائیوں قبل اسمارٹ فونز سے متعلق کی گئی حیران کن پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں