فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

France passes bill banning social media use for minors

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔

فرانس کے ایوان زیرین سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقدام آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کو بڑھتے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

آج فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش پیش کیا گیا جس میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔

بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل تھی۔ بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیا۔

فرانسیسی صدر میکروں نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے رجحان کا ایک سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے خواہاں ہیں۔

READ  امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے کلب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں