ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرےگا: امریکی وزیر دفاع

Pentagon will act in line with President Trump's expectations on Iran issue

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی جانب بڑھنے سے سختی سے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ امریکا تمام آپشنز استعمال کرنےکے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر دفاع نےکہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، ایران کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ محکمہ دفاع ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پینٹاگون وہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

یاد رہےکہ امریکا نے بحری بیڑہ مشرقی وسطیٰ میں تعینات کردیا ہے ۔ ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا تھا کہ ایک بحری بیڑہ تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

READ  فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں