برطانیہ: ایپسٹین فائلز میں تصویر سامنے آنے پر وزیراعظم کا سابق شہزادے سے گواہی دینے کا مطالبہ

Prime Minister demands former prince testify

برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین کی نئی دستاویزات میں قابل اعتراض تصویر سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو سے گواہی دینے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی وزیراعظم نے شاہی خاندان کے فرد اور سابق شہزادے اینڈریو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوکر گواہی دے۔

کئیر اسٹارمرنے یہ مطالبہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے پر کیا جو بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی نئی فائلز جاری ہونے پر سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن نے جیل سے رہائی پر جیفری ایپسٹین کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

اس کے علاوہ امریکا میں برطانیہ کےسابق سفیر پیٹرمینڈلسن کی مبینہ طور پرجیفری ایپسٹین کے گھرپرقابل اعتراض تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق نئی ریلیز میں 2 ہزار سے زائد ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں۔

دستاویزات میں متاثرہ افراد کی شناخت چھپانے کیلئے کچھ حصے ایڈیٹ کیے گئے ہیں جبکہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں کےنام نہیں چھپائےگئے۔

جیفری ایپسٹین پرکم عمرلڑکیوں کےجنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سے تعلقات رکھنےکے سنگین الزامات تھے۔

جیفری ایپسٹین2019 میں امریکی جیل میں مردہ پایا گیا تھاجس کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔

READ  معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے، موت کی وجہ کیا تھی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں