امریکا نے سعودی عرب کو F-15 لڑاکا طیاروں کے آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

US approves sale of F-15 fighter jet components to Saudi Arabia

امریکا نے سعودی عرب کو ایف 15 طیاروں کےآلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ دفاع ‘پینٹاگون’ نے سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی کل مالیت 3 ارب ڈالر ہے۔

پینٹاگون کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں محدود تعداد میں امریکی شہری کنٹریکٹرز یا فوجی عملہ بھی طویل مدتی بنیادوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی تھی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی۔

READ  امریکا کا غز ہ جنگ بندی معاہدےکی نگرانی کیلئے 200 اہلکار تعینات کرنےکا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں