بھارت: خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

Woman loses life after making video for social media

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بانڈہ میں پیش آیا جہاں 27 سالہ موہنی اپنے گھر میں ویڈیو بنا رہی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق موہنی پھانسی کے منظر کی ویڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کر رہی تھی، جس کیلئے اس نے اپنے گلے میں پھندا باندھا اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے لیے اسٹول پر کھڑی ہوگئی۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب موہنی کا توازن بگڑ گیا اور اس کی گردن کے گرد پھندا تنگ ہونے کے باعث وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم تب ہوا جب موہنی کی 4 سالہ بیٹی نے کمرے میں ماں کو لٹکتے ہوئے دیکھا، بچی کی چیخ و پکار پر پڑوسی بھی موہنی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور موہنی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

READ  بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں