بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے انکشاف کیا ہے کہ دھرندر میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے اکشے کھنے کے پاس کوئی فلم نہیں۔
بھارتی سینما کی ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم دھرندر میں سب نے اکشے کی اداکاری کی تعریف کی تھی وہ اس میں پاکستانی گینگسٹر رحمان ڈکیت کے کردار میں نظر آئے تھے، اکشے آدتیہ دھر کی فلم میں وہ آخری بار نظر آئے جس میں رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔
کمال آر خان جو کے آر کے کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے حال ہی میں اکشے کھنہ کے کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔
بالی ووڈ نقاد کے مطابق اکشے نے بھاگم بھاگ 2 فلم میں کام کرنے کے لیے اجے دیوگن کی دریشیام 3 چھوڑ دی تھی، تاہم یہ کردار بالآخر منوج باجپائی کے پاس چلا گیا ہے جو اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ اداکاری کریں گے۔
کےآرکے نے 14 فروری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا، "اکشے کھنہ نے #Drishyam3 کو فلم "بھاگم بھاگ 2″ کے لیے چھوڑ دیا تھا!






تبصرے بند ہیں