کراچی ائیر پورٹ پر دبئی سے آنیوالی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد

6 kg of silver biscuits recovered from woman arriving

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے بڑی تعداد میں چاندی کے بسکٹس برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمزکی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس میں دبئی سے آئی خاتون سے6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کیے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ان بسکٹس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

READ  کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے: پاور ڈویژن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں