کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے: پاور ڈویژن

NEPRA's decision regarding K-Electric

کراچی: نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک کے ملٹی ایئرٹیرف پر ریویو فیصلے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مفاد میں ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نےکے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر جاری بیان میں کہا ہےکہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حق میں ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنی کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے، آئیسکو، فیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کےالیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی لےرہی ہے جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے،کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی تاہم سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا ریویو سے غیر موصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے اور صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔

READ  سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں