آن لائن بھیک مانگنے والوں کو 3 ماہ قید اور 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا، دبئی پولیس نے خبردارکردیا

Online beggars face 3 months in prison and a Dh10,000 fine

دبئی پولیس نے رہائشیوں کو آن لائن بھیک مانگنے سے متعلق دھوکہ دہی میں اضافے پر خبردار کیا ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہےکہ شہری رمضان میں پیشہ وار گداگر اور فراڈیوں سے خبردار رہیں اور عطیات اور زکوٰۃ سرکاری طور پر مجاز فلاحی اداروں کے ذریعے دیں اورکسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

دبئی پولیس نے خبردار کیا ہےکہ آن لائن بھیک مانگنے والوں کو 3 ماہ قید ہوگی اور آن لائن بھکاریوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ بھی ہوگا۔

حکام کے مطابق نوسرباز اکثر رمضان المبارک کے دوران لوگوں کے جذبہ سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں، عوام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی مشتبہ عطیات کی اپیلوں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔

READ  دبئی پولیس نے بچےکے سڑک پر بائیک چلانے پر 38لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں