جوہری مذاکرات: امریکا کیساتھ بنیادی اصولوں سے متعلق مفاہمت پر پہنچ گئے، وزیرخارجہ ایران

Iran reaches understanding with US on basic principles

جنیوا میں عمان کی ثالثی میں ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔

بالواسطہ بات چیت کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ بنیادی اصولوں سے متعلق مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا جلد کسی معاہدے پر پہنچنے کا امکان نہیں لیکن عملی شروعات ہوگئی ہیں، دونوں فریقین ممکنہ معاہدے کی دستاویزات پر کام کریں گے اور ان کا تبادلہ کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ اب بھی ایسے موضوعات ہیں جن پر کام ہونا ہے، طاقت کے استعمال کی امریکی دھمکیوں کا اب فوری خاتمہ ہوجانا چاہیے۔

مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کی۔

READ  عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانے والی خاتون آف لوڈ، چونکا دینے والے انکشافات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں