عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں: عطا تارڑ

Imran Khan is a convicted criminal

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالےسے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سےسزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ رعایت کےحوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

عطا تارڑ نے دو روز قبل بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

READ  بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کی پیشگوئی جاری کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں