کراچی:گلستان جوہر سے فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد دوست محمد گرفتار

Wanted terrorist of Fitna-ul-Kharij Dost Muhammad arrested

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبرپختونخوا پر فائرنگ میں ملوث ہے۔

مذکورہ واقعے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا،ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

READ  بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں