ایران کا آبنائے ہُرمز میں بحری مشقوں کے بعد آج راکٹ لانچ کرنےکا منصوبہ، نوٹم جاری

Iran plans to launch rockets today after naval exercises in the Strait of Hormuz

ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچز کے منصوبے کے پیش نظر نوٹم جاری کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ ان مشقوں کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران کی جانب سے نوٹم ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکا پہلے ہی ایران کے قریب اپنے جنگی جہاز تعینات کر چکا ہے۔

READ  ایران کا گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں