نئی دہلی میں اے آئی کانفرنس، امریکا بھارت تجارتی معاہدے کیخلاف لوگوں کا احتجاج

AI conference in New Delhi

بھارت میں جاری اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر کچھ افراد نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاملات پر فریم ورک معاہدے کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آئی سمٹ کے ایک ہال میں لوگوں نے نعرے بازی کی آوازیں سنیں۔

جب لوگوں نے باہر جاکر دیکھا تو بنیان پہنے کچھ افراد کا گروپ وہاں موجود تھا۔

یوتھ کانگریس سے تعلق رکھنے والے یہ افراد نعرے بازی کر رہے تھے اور شرٹس کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔

مظاہرین حکومت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کا شروع سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کیے جانے والے نئے تجارتی فریم ورک میں کو مناسب مراعات حاصل نہیں ہوسکے۔

اے آئی کانفرنس کے موقع پر کم از کم 4 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

بھارتی مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے اس مظاہرہ کو کانگریس کی بے شرمی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت جب بھارت عالمی ٹیکنالوجی پاور ہاؤس بننے کی کوشش کر رہا تھا، کانگریس ملکی شرمندگی کا باعث بن رہی ہے، یہ سیاسی اختلاف نہیں بلکہ بھارت کی عالمی تصویر خراب کرنے کی کوشش ہے’۔

READ  امریکاکیساتھ تجارتی معاہدےکیخلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں