بر طانیہ کا جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

Britain announces strict action

بر طانیہ نے جعلی ویزے پر کام دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پربیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے پرپابندی عائد ہوسکتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطا بق جعلی ویزا اسپانسرشپ کے کیسز میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں 25 فروری بروز بدھ سے دوہری شہریت کےحامل افراد کیلئےنئے قواعد نافذ ہوں گے، دہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوہری شہریت والوں کوبرطانیہ داخلےکیلئے ویزا، برطانوی پاسپورٹ یاسرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر الیکٹرانک آتھورائزیشن ETA یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ درکار ہوگا۔

ای ٹی اے کے ذریعے خاندان کے افراد سے ملنے یا سیاحت کیلئے 6 ماہ تک برطانیہ میں قیام ممکن ہے۔

READ  اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو انکا ملک مکمل تباہ کردیا جائیگا: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں