جنوبی کوریاکا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

South Korean F-16 fighter jet crashes

جنوبی کوریا میں جنوبی کورین فضائیہ کا ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

فوری طور پر پائلٹ کے ذخمی ہونے یا کسی عام شہری کے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
حادثے کے مقام پر آگ لگنے سے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام کے مطابق آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اسے جلد بجھادیا جائےگا۔

جنوبی کورین فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننےکے لیے نائب چیف آف اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

خیال رہےکہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل ترک ائیر فورس کا ایک ایف 16 مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے۔

READ  امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں