امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

US Broadcasting Agency Investigation Confirms Iran's Military Successes

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا تھا، متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تحقیقاتی تجزیے کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں جبکہ قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر ائیر ڈیفنس سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

READ  ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں