تہران: نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اسرائیل کا حملہ

US and Israel attack rally in solidarity with new Supreme Leader

تہران کے انقلاب اسکوائر کے قریب نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل نے حملہ کردیا۔

دھماکوں کی ویڈیو ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر ہوئی، دھماکوں کی آواز سے ڈرنے کے بجائے ایرانی ڈٹ کر مزاحمت کرتے رہے۔

ایرانی شہریوں نے دھماکوں کی گونج میں مزید شدت کے ساتھ اپنے ملک کے جھنڈے لہرائے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایرانیوں کے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

READ  غزہ کیلئے امداد لےجانے والی کشتیوں پر اسرائیل کے حملے، پانی کی توپیں چلا دیں، کئی افراد زیرحراست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں