ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید

Iran denies Israeli claims that Supreme Leader Mojtaba Khamenei was injured

ایران نے رہبر معظّم سیّد مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔

تاہم ایران نے رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔

واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنائے گئے تاہم انہوں نے ابھی تک ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

READ  ایران امریکا معاہدہ: توانائی بحران، سپلائی چین کا تعطل مکمل ختم ہونے میں وقت لگے گا: ایم ڈی آئی ایم ایف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں