امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات کردیے جو گرفتاریاں بھی کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پرتعینات آئس اہلکار ہجوم کو کنٹرول کرنے میں مدد دیں گے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے امریکی ائیرپورٹس پر آئس اہلکاروں کی تعیناتی امریکی صدر کا خوفناک آئیڈیا قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ائیرپورٹس کو زیادہ محفوظ نہیں بنائے گا کیونکہ جہاں آئس اہلکار جاتے ہیں وہاں پریشانی آتی ہے۔






تبصرے بند ہیں