صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں، سابق سربراہ سی آئی اے

I believe Iran's words more than President Trump, says former CIA chief

واشنگٹن: سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، میں صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔

سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

READ  برطانیہ: فالمتھ میں دوسری جنگ عظیم کے 2 بم برآمد، سیکڑوں گھر خالی کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں