صنعتی صارفین کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور

Consideration to introduce new optional multi-tariff system for industrial consumers

پاور ڈویژن صنعتی صارفین کے لیے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا، فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی، پیک ڈیمانڈ کم ہونے سے بجلی نظام پر دباؤ کم ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔

پاور ڈویژن نے مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے، صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی، ملٹی ٹیرف ٹی او یو پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو ہوگی۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر اصلاحات سے طویل مدتی معاشی ترقی میں مدد متوقع ہے، نیا ٹیرف نظام توانائی بچت کے فروغ میں مددگار ہوگا۔

READ  اصول بنالیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں