سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں، ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کےخلاف ہیں: عباس عراقچی

We respect Saudi Arabia

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ ایران کی کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کےخلاف ہے، جارح دشمن عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا اور نہ ہی وہ سکیورٹی دے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیاکیا، دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فورسز کو خطےسے نکالاجائے۔

READ  سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلادیشی مزدور جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں