انتونیو گوتریس کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

Antonio Guterres calls on US and Israel to immediately stop war on Iran

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا جنگ شدید انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور جنگ سے تباہ کُن معاشی اثرات پیدا ہو رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے امریکا اور اسرائیل جنگ روک دیں۔

یو این سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ ہم وسیع جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس سفارتی کوششوں کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھی مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔

READ  غزہ میں اسرائیلی بمباری، مزید 53 فلسطینی شہید، ریڈ کراس نے سرگرمیاں معطل کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں