اسلام آباد میں9 اور 10 اپریل کی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Holiday announced for April 9 and 10 in Islamabad, notification issued

ایران اور امریکا کے مذاکرات کے باعث وفاقی دارالحکومت میں 2 روز کی مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی طور پر عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا ایران براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، جس کے لیے باقاعدہ تیاریاں آج سے شروع کی جا رہی ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود 10 اپریل کو اسلام آباد میں میز پر بیٹھیں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔

وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کے بعد تمام اتحادی جماعتوں کو مذاکراتی عمل اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

READ  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کی مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں